ایشوریا رائے بچن کا فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 6 اکتوبر 2015 17:31

ایشوریا رائے بچن کا فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)سابقہ مس ورلڈ اوربالی وڈکی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے ’’جذبہ ‘‘کے نام سے اپنی پہلی فلم پروڈیوس کررہی ہیں۔ ایکشن اورتھرل سے بھر پورمذکورہ فلم کوپروڈیوس کر نے کے ساتھ ساتھ ایشوریا اس میں مر کزی کر دار بھی ادا کر رہی ہیں دیگر اداکاروں میں عرفان خان اور شبانہ اعظمی شامل ہیں۔ یہ فلم9 اکتوبر کونمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔