رنبیر کے سامنے اداکاری کرنامشکل کام ہے: کترینہ کیف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 6 اکتوبر 2015 17:39

رنبیر کے سامنے اداکاری کرنامشکل کام ہے: کترینہ کیف

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو رنبیر کے ساتھ کام کرنا مشکل لگتا ہے۔کترینہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں اور اس خبر سے ان دونوں ہی اداکاروں کو اکثر پریشان ہوتے دیکھا گیا ہے۔ایک پریس بریفنگ میں رنبیر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال پر کترینہ نے کہا، کوئی بھی شخص جو آپ کے قریب ہو، اس کے سامنے اداکاری کرنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ بے خبر لوگوں کے سامنے اداکاری کرنا آسان ہے۔ جب کوئی آپ کو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہے تو اس کے سامنے اداکاری کرنا تھوڑا سا عجیب محسوس ہوتا ہے۔رنبیر اور کترینہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راج نیتی‘ کے بعد انوراگ باسو کی فلم ’جگا جاسوس‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آنے والے ہیں اور یہ مزاحیہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔انوراگ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کترینہ کا کہنا ہے کہ ’میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے دادا (باسو) کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔