بالی وڈ کے کنگ خان مداحوں سے ناراض

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 6 اکتوبر 2015 17:41

بالی وڈ کے کنگ خان مداحوں سے ناراض

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اداکاروں اور ان کی فلموں کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بولی وڈ اداکار اور ان کی فلموں کے حوالے سے غلط باتیں کرنے سے روکا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے بات کہنے کو آزادی رائے کہتے ہیں البتہ اداکاروں اور ان کی فلموں کے بارے میں غلط باتیں کرنا چھوڑ دینی چاہیے۔شاہ رخ خان نے اپنی پہلی ٹویٹ کے بعد ایک اور ٹویٹ بھی کی جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے مداحوں کو ان کی یہ بات کچھ پسند نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :