پیرمحل، ٹریفک کے مختلف حادثات میں تیرہ افراد شدید زخمی

منگل 6 اکتوبر 2015 18:56

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 13افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک پر موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں 13افراد جن میں سندھلیانوالی کے رہائشی محمد یوسف ولد محمد اقبال ، شاہد ولد قادر چک نمبر307گ ب کے رہائشی جواد حسین ولد محمد حسن ، شہروز ولد محمد اصغر ، عمیر حسن ولد محدم حسین چک نمبر741گ ب کے منیر احمد ، قاسم علی پسران چراغ احمد چک نمبر666/7گ ب کا منظور احمد ولد محمد شریف ، عاشق حسین ولد غلام فریدخان زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :