پی پی 16 اٹک ضمنی الیکشن، ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ 43897 ووٹ حاصل کرکے کامیاب

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 19:15

پی پی 16 اٹک ضمنی الیکشن، ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ 43897 ووٹ حاصل کرکے کامیاب
اٹک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) پی پی 16 اٹک ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ 43897ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے باعث خالی ہونے والی نسشت پی پی 16 اٹک میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے تمام 132 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہید شجاع خانزادہ کے فرزند جہانگیر خانزادہ 43897 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نعیم اعوان بمشکل 4180ووٹ حاصل کر پائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :