خیبرپختونخواہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 20:01

خیبرپختونخواہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف قانونی ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دانیال عزیز نے خیبرپختونخواہ حکومت پر صوبائی خزانے سے سٹہ کھیلنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یا تو معافی مانگیں، ورنہ قانونی چارہ جوئی کیلئے تیار ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :