سابق بھارت کرکٹر نوجیت سنگھ سدھو ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 22:21

سابق بھارت کرکٹر نوجیت سنگھ سدھو ہسپتال منتقل
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) سابق بھارت کرکٹر نوجیت سنگھ سدھو ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارت کرکٹر نوجیت سنگھ سدھو صحت بگڑنے پر فوری ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجیت سنگھ سدھو کا تعلق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی ہے۔ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد اب ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سدھو کی حالت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔