پاکستانی فوج کے رعب و دبدبے کا شکار بھارت اپنی عدم اعتمادی کے خاتمے بوکھلاہٹ کا شکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 11:28

پاکستانی فوج کے رعب و دبدبے کا شکار بھارت اپنی عدم اعتمادی کے خاتمے ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء): پاکستانی فوج کو لے کر بھارت ہمیشہ ہی سے عدم اعتماد کا شکار رہا ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں کبوتر تک پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام عائد کر چکا ہے. بھارت کی انہی حرکتوں کے سبب عالمی سطح پر بھارت سے متعلق مضحکہ خیز کلمات استعمال کیے جاتے ہیں اور کچھ حد تک یہ سب صحیح بھی مانا جاتا ہے کیونکہ بھارت اس بات کا ذمہ دار بھی خود ہی ہے.

(جاری ہے)

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک اور رپورٹ شائع کی گئی جس میں پاکستانی فوج سے بھارتی فوج کا موازنہ کرتے ہوئے بھارت اپنی فوج کو زیادہ طاقتور کہنے اور پاکستانی فوج پر بھاری قرار دینے پر تُلا رہا. بھارت کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اور اس کی طاقت بنائی گئی یہ ایک ایسی رپورٹ ہے جسے پاکستانی فوج بھی دیکھنے سے ڈرے گی اور دیکھ بھی لی تو پاکستان فوج پر لرزہ طاری ہو جائے گا لیکن بھارت کو خود یہ معلوم نہیں ہے کہ اس طرح کی رپورٹس اور حرکات سے بھارت خود اپنی ہی بوکھلایٹ کا ثبوت دے رہا ہے. بھارت کی مضحکہ خیز رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: