اسلام آباد : نواز حکومت کے قرضوں کی وجہ سے پاکستان کا نیوکلئیر اثاثہ خطرے میں‌ہے۔ن لیگی رہنما ہی نے انکشاف کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 12:04

اسلام آباد : نواز حکومت کے قرضوں کی وجہ سے پاکستان کا نیوکلئیر اثاثہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما انور بیگ کا کہنا ہے کہ میری ملاقات ایک مغربی ایمبیسیڈر سے ہوئی جس نے مجھےآگاہ کیا کہ اگر پاکستان یونہی قرضے لیتا رہا تو ایک دن پاکستان کو ان قرضوں کے عوض ایک بھاری بھرکم قیمت چُکانا پڑ سکتی ہے .

(جاری ہے)

مغربی ایمبیسیڈر کا کہنا تھا کہ آپ کو قرضوں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئیے آپ کو چاہئیے کہ اپنے پاس موجود انسانی وسائل ، اور اپنی تمام انڈسٹریز کے استعمال سے ملک کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم نواز شریف کو اس بات پر قائل کرنے کی بار ہا کوشش کی اور سمجھایا کہ ہم اگر اپنے وسائل کو استعمال کر کے ایک ماہ میں ایک بلین ڈالت کما سکتے ہیں اور پورے سال تک اپنے وسائل کا استعمال کر کے آئی ایم ایف کو خیر باد کہا جا سکتا ہے. انور بیگ کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو کہ غور طلب ہے ، جب تک قتضہ 80 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا تو ہمارے نیوکلئیر پروگرام کو شدید خطرہ ہے. انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :