اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کے روپ میں دکھائی دینگے

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:19

اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کے روپ میں دکھائی دینگے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)ہالی ووڈکے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کے روپ میں دکھائی دینگے، جیمز بو نڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم ’اسپیکٹر‘ کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دیگراداکاروں میں کرسٹوف والٹز،رالف فائنز،مونیکا بیلوسی،اینڈیو اسکاٹ،نومی ہیرس،بین وہشاواور جیسپر کرسٹین سن شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جا سو سی سے بھرپوربونڈ سیریز کی 24ویں فلم ’اسپیکٹر‘ میٹرو گولڈوین میراورکولمبیا پکچرزکے تحت26 اکتوبر کو سینما گھر وں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔