بی سی سی آئی نے سابق صدر سری نواسن کو تمام بورڈ میٹینگز میں شرکت سے روکدیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:41

بی سی سی آئی نے سابق صدر سری نواسن کو تمام بورڈ میٹینگز میں شرکت سے ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7اکتوبر۔2015ء ) بی سی سی آئی نے سابق صدر کو بورڈ کی تمام میٹینگز میں شرکت سے روکدیا ہے . بھارتی بورڈ نے اپنے ہی سابق صدر سری نواسن کو مشکل میں ڈال دیا، مفادات کے تصادم کے باعث بی سی سی آئی نے سابق صدر کو بورڈ کے تمام میٹنگز اور اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے اس اقدام کے بعد سری نواسن کے اقتدار کی کشتی بھنور میں پھنس سکتی ہے، سری نواسن کیلئے زمین تنگ ہونا اس وقت شروع ہوئی جب آئی پی ایل میں کرپشن کا بھنڈا پھوٹا، جس نے کئی چہرے بے نقاب کیے، وہیں پردے کے پیچھے دوسرے ولن سری نواسن کا نام بھی سامنے آیا جس کے بعد سری نواسن نے دوبارہ بی سی سی آئی کے صدرارتی انتخاب لڑنے کا سوچا لیکن بورڈ نے انھیں روک دیاتھا .