کراچی : پالپا ، پی آئی اے تنازعہ۔۔ پالپا نے غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 16:22

کراچی : پالپا ، پی آئی اے تنازعہ۔۔ پالپا نے غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : پالپا نے غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا. پالپا نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں کیا ہے.

(جاری ہے)

پالپا اور پی آئی اے کے تنازعہ کے حل کے لیے پارلیمنٹ لاؤجز میں ایک اجلاس ہوا جس میں پالپا کے افسران نے بھی شرکت کی . کمیٹی نے پالپا کو یقین دلایا کہ اگر وہ غیر مشروط طور پر اپنی ہڑتال ختم کردے تو کمیٹی حکومت کے سامنے ان کے معاملات اور ان کے تمام تحفظات کو بیان کرنے اور ان کے حل کے لیے یکساں کوشش کرے گی جس پر پالپا نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس ہی میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا.

متعلقہ عنوان :