واٹر مینجمنٹ ٹنڈومحمدخان کے درجنوں ملازمین کا ایک سال سے زائد تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:30

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) واٹر مینجمنٹ ٹنڈومحمدخان کے درجنوں ملازمین نے ایک سال سے زائد تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف نجف علی ، زین العابدین رستمانی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے نعریبازکی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملازمین گذشتہ کئی سالوں سے ملازمت کررہے ہیں ، لیکن ہمیں نہ تو مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی ایک سال سے تنخواہیں دی جارہی ہیں ، جس کے باعث ہم اور اہل خانہ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جلد ہی احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمیں مستقل کر کے تنخواہیں دی جائیں ۔