قومی آف سپنر بلال آصف نے کسی فیلڈر کی مدد بغیر اننگز میں 5 شکار کرنیکا کارنامہ سرانجام دیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:32

قومی آف سپنر بلال آصف نے کسی فیلڈر کی مدد بغیر اننگز میں 5 شکار کرنیکا ..

ہرارے(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7اکتوبر۔2015ء )پاکستانی آل راؤنڈر بلال آصف کسی فیلڈر کی مدد کے بغیر ون ڈے اننگز میں پانچ شکار کرنے والے پانچویں سپن بالر بن گئے ،انہوں نے 25 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی کارکردگی کے دوران 3 زمبابوین کھلاڑیوں کو بولڈ اور 2 کو اپنی گیندوں پر خود ہی کیچ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یہ کارنامہ سری لنکا کے متایا مرلی دھرن نے2008 ء میں زمبابوے کیخلاف ہی انجام دیا تھا۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں کسی فیلڈر کی مدد کے بغیر اننگز میں 5شکار کرنے والے دیگر سپن بالرز میں بھارت کے انیل کمبلے اورارشد ایوب کے علاوہ کینیڈا کے سنیل دھنی رام بھی شامل ہیں۔