نوازشریف نے 94 ء سے 96ء تک کوئی انکم ٹیکس نہیں دیا، اعتزاز احسن کا انکشاف

حکومت پر لگا نندی پور کا الزام ٹیکنیکل مسئلہ بنایا جا رہا ہے،100 میگاواٹ کے سولر پارک کی اصل پیداوار 11 میگاواٹ ہے،رہنماء پی پی

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:02

نوازشریف نے 94 ء سے 96ء تک کوئی انکم ٹیکس نہیں دیا، اعتزاز احسن کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے 94 ء سے 96ء تک کوئی انکم ٹیکس نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزراء تصدیق یا تردید کریں ۔ میاں صاحب نے ان تین برسوں میں 477 روپے ٹیکس دیا جو کے دستاویزی ثبوت موجود ہمارے پاس موجود ہیں۔

احتساب حکومت اور حزب اختلاف دونوں کا ہونا چاہئے اور فوج سمیت سب اداروں کا ہو۔

(جاری ہے)

حکومت پر لگا نندی پور کا الزام ٹیکنیکل مسئلہ بنایا جا رہا ہے، آپ پر الزام لگے تو بیوروکریٹ کا قصور، پی پی کرے تو وزیر دھر لیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن سینٹ کے بعد سیاسی حلقے میں بھی یہ بات کرتے نظر آتے ہیں کہ میٹرو بس کا ٹینڈر نہیں دیا گیا۔ پی پی کا وزیر ہوتا تو جیل بھجواتے، 100 میگاواٹ کے سولر پارک کی اصل پیداوار 11 میگاواٹ ہے، یہ میگا کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، ان پر وضاحت نہیں آئی۔ ایل این جی کا معاملہ طے نہیں ہوا لیکن ٹھیکیدار کو 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر یومیہ دیئے جا رہے ہیں۔