بلدیاتی الیکشن،امیدواروں کی طرف سے ”فری میڈیکل کیمپ“ لگانے کے رحجان میں اضافہ

گلی محلوں میں صفائی اور نکاسی آب کے مسائل بھی خو بخود ہی حل ہونے لگے، سیاسی محفلوں میں برادری کی سیاست مضبوط

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں امیدوراروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونے کے بعد نوجوانوں میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے اور وہ مقامی مسائل میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن میں ووٹر مہم کا آگاز ہوتے ہی امیدواروں کی طرف سے ”فری میڈیکل کیمپ“ لگانے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گلی محلوں میں صفائی اور نکاسی آب کے مسائل بھی خو بخود ہی حل ہونے لگے۔ انتخابی مہم کی وارڈز کی سطح پر سیاسی محفلوں میں برادری ازم کا کلچر انتہائی مضبوط ہے اورنوجوان ووٹر بھی بردری ازم کا قائل ہورہا ہے۔