Live Updates

شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے مابین اختلافات کے حوالے سے افواہوں کی چوہدری سرور نے تردید کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 21:19

شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے مابین اختلافات کے حوالے سے افواہوں ..
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے مابین اختلافات کے حوالے سے افواہوں کی چوہدری سرور نے تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے مابین اختلافات کی افواہیں گردش کرہی ہیں۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے مابین اختلافات کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف میں عمران خان کے بعد سب سے اہم لیڈر ہیں۔ اس حوالے سے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی تھی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف میں اقتدار کی سیڑھیاں چڑھنے کیلئے نہیں آئے ہیں۔ وہ غلامانہ نہیں بلکہ عوامی سیاست کیلئے تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات