وزیر اعلیٰ سندھ اپنے آبائی علاقے کی حالتِ زار بھی دیکھیں : شہریوں کی اپیل
بدھ 7 اکتوبر 2015 21:47
خیر پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے آبائی علاقوں میں شہری زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور مقامی انتظامیہ بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی جس سے ان علاقوں میں گیسٹرو اور خارش جیسی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں ۔ نارا کی نواحی بستی حاجی محمد پناہ نظامانی میں کئی روز سے پانی دستیاب نہیں اور لوگ آلود پانی پینے سے خارش ، گیسٹو ، سمیت پیٹ اور جلدی امراض کا شکار ہوگئے ہیں۔
ان لوگوں کی تعداد درجنوں میں بیان کی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
مقامی لوگوں کے مطابق ان کے قریب ترین کوئی ڈسپنسری نہیں ہے اور اور کئی میل دو شفا خانہ ہے وہاں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز دستیاب نہیں ہیں ، جب فنڈز ملیں گے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کر دی جائیں گی۔ علاقے کے لوگوں نے اس صورتحال پر تشویش کا ظہار کیا اور احتجاج کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی علاقے میں بھی افسر شاہی شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کر رہی اور نہ ہی حکام کو حقیقی حالات سے آگاہ کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.