بلاول بھٹو نے منظور وٹو کی این اے 122 کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کر دی ،گڑھی شاہو میں پیپلز پارٹی کا بڑا انتخابی جلسہ منعقد کرنیکا فیصلہ

کارکنان پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں ، میدان چھوڑ دیا توکارکن مایوس ہو جائیں گے ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا موقف

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:33

بلاول بھٹو نے منظور وٹو کی این اے 122 کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور وٹو کی طرف سے این اے 122 کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے اور گڑھی شاہو میں پیپلز پارٹی کا بڑا انتخابی جلسہ منعقد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق میاں منظور وٹو اور ثمینہ خالد گھرکی نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو تجویز دی تھی کہ این اے 122 میں پیپلز پرٹی کا امیدوار الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور پارٹی کو ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے میاں منظور وٹو کی تجویز کو مسترد کر دیا اور ہدایت کی کہ پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں اگر پارٹی نے میدان چھوڑ دیا تو کارکن مایوس ہو جائیں گے اور پارٹی کو نقصان ہو گا۔

گڑھی شاہو میں (کل) جمعرات کو پیپلز پارٹی کا بڑا انتخابی جلسہ منعقد ہو گا جس سے میاں منظور وٹو ‘ قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنما خطاب کریں گے