ملازمہ کیساتھ شوہر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو کیوں بنائی؟ سعودی خاتون کو جیل بھیج دیے جانے کا خطرہ

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 23:02

ملازمہ کیساتھ شوہر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو کیوں بنائی؟ سعودی خاتون ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) ملازمہ کیساتھ شوہر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو بنانے پر سعودی خاتون کو جیل بھیج دیے جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب میں وٹس ایپ پر ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ مذکورہ ویڈیو ایک خاتون کی جانب سے خفیہ طور پر بنائی گئی تھی جس میں اس کے شوہر کو ملازمہ کیساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا کہ اس قسم کے شوہر کی کم سے کم سزا یہ ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ بدنام کردیا جائے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں مذکورہ خاتون کو کافی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ تاہم اب قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اپنے شوہر کی ویڈیو بنا کر اسے بدنام کرنے کے جرم میں جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ سعودی قوانین کے تحت کسی بھی شخص کو بدنام کرنے کیلئے کسی قسم کی ویڈیو بنانا جرم ہے۔ اس جرم پر خاتون کو ایک سال جیل کی سزا جبکہ 5 لاکھ ریال جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :