کراچی : ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو رینجرز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 10:59

کراچی : ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو رینجرز نے اپنی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : رینجرز نے کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے پانچ ملزمان بھی گرفتار کر لیے ہیں.رابطہ کمیٹی کے مطابق رینجرز نے کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

کمال ملک گلبرگ ٹاؤن کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب سہراب گوٹھ اور ماڑی پورمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرر لیا ہے جن میں لیاری گینگ وار ملا زبیر گروپ کے دو کارندے بھی شامل ہیں۔ علاووہ ازیں بلوچ کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا.