سانحہ منیٰ،مزید 8 شہید پاکستانی حجاج الشہدا قبرستان میں سپرد خاک
جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:07
منیٰ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے مزید 8 پاکستانی حجاج کو الشہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ منیٰ میں بھگدڑ سے شہید ہونے والوں میں پشاور کے خیر اللہ خان اور ان کی اہلیہ زاہدہ بھی شامل تھیں جن کی مکہ مکرمہ کے شہدا قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
(جاری ہے)
سپرد خاک کیے گئے دیگر شہدا میں لاہور کی رشیدہ بی بی، رحیم یار خان کے نسیم اختر، اپردیر کے گل نظیر، مانسہرہ کے محمداقبال، کوئٹہ کے حاجی غلام الدین اور ملتان کے رہائشی توصیف افتخار بھی شامل ہیں۔
پاکستانی میڈیکل مشن کے مطابق اب تک سعودی عرب میں سپرد خاک کیے گئے حجاج کے مطابق 48 ہوگئی۔24 ستمبر کو منیٰ میں بھگدڑ سے گیارہ سو سے زائد حجاج شہید ہوگئے تھے جن میں 89 پاکستانی حجاج بھی شامل تھے۔پاکستانی سفیر منظور الحق کے مطابق حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے تھے جن میں سے 40 زخمی اسپتالوں سے ڈسچارج کردیے گئے اور 7 زیر علاج ہیں، حادثے کے بعد 54 پاکستانی تاحال لاپتا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.