شاہ محمود قریشی تحریک انصاف میں خود دھڑے بنانا چاہتے ہیں‘چوہدری مسعود شفقت ربیرہ
جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:10
اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ مجھے شوکاز نوٹس دینے والے شاہ محمود قریشی کون ہوتے ہیں وہ میرے لیڈر نہیں بلکہ میرے لیڈر عمران خان ہیں شاہ محمود قریشی تو تحریک انصاف میں خود دھڑے بنانا چاہتے ہیں اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مخالف آزاد امیدوار ریاض جج کی سپورٹ کرنے کے پیچھے کوئی اور محرکات ہیں جو کہ صرف عمران خان کو ہی بتا سکتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے شوکاز نوٹس دئیے جانے کے بیان کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا مسود شفقت ربیرہ نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان نے صرف یکطرفہ بات سن کر مجھے 24گھنٹے کی جو مہلت دی ہے اس کا افسوس ہے اگر عمران خان مجھے خود اپنے پاس بلوا کر مجھے سن لیتے تو ان کو یہ یقین ہو جاتا کہ میرا یہ فیصلہ کس حد تک درست تھا انہوں نے کہا کہ مجھے تاحال شوکاز نوٹس نہیں ملا اگر ملا تو اس کا جواب میں لے کر خود اپنے قائد لیڈر عمران خان کے پاس جاؤں گا انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اپنے قائد عمران خان کے حکم پر اسمبلی سے استعفیٰ دے چکا ہوں اگر عمران خان دوبارہ کہیں گے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.