پاکستان فٹبال میں پہلی بار مینز ٹیم کوچنگ سٹاف میں خاتون کوچ شامل

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:17

پاکستان فٹبال میں پہلی بار مینز ٹیم کوچنگ سٹاف میں خاتون کوچ شامل

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار8اکتوبر۔2015ء ) پاکستان فٹ بال میں پہلی مرتبہ مینز ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں خاتون کوچ کو شامل کرلیا گیا ہے ۔ پاکستان پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم کے الیکٹرک کے کوچنگ سٹاف میں راحیلہ زرمین کو شامل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

راحیلہ زرمین فیفا لائسنسسی کوچ ہیں ۔ وہ پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی اسسٹنٹ مینجر بھی ہیں ، راحیلہ زرمین 20 اکتوبر سے بنگلادیش میں کھیلے جانے والے شیخ کمال انٹرنیشنل کلب چیمپئن سے اپنی ذمے داریوں کا آغاز کریں گی ، کے الیکٹرک کی ٹیم اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے ۔