نندی پور سکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ‘چوہدری سرور کا مطالبہ

جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:24

نندی پور سکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے نندی پور پاور سکینڈل کے متعلقہ وزیر پانی وبجلی سمیت دیگر ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں شامل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن کا یہ سیکنڈل حکمرانوں کی سیاست موت ثابت ہو گا ‘تحر یک انصاف کی ضمنی انتخاب میں کا میابی ملک میں انقلاب کی ”بنیاد “ثابت ہوگی ‘تحر یک انصاف ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے پاک کر کے دم لیں گی ‘(ن) لیگ کو ضمنی انتخابات میں شکست ہو چکی ہے اور 11اکتوبر کو ”بلا “کا میاب ہو گا ‘تحر یک انصاف آج لاہور میں تاریخی جلسہ کر یگی چےئر مین عمران خان اہم خطاب کر یں گے اور قوم کو حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسوں اور لوٹ مار کے حوالے سے حقائق بتائیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ تحر یک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ُشعبہ خواتین پنجاب کی ہیڈ شانیلا علی ‘فوزیہ قصوری اور سعد یہ سہیل سمیت دیگر بھی موجود تھیں تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عمران خان کی حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف جنگ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس میں کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ ناگزیز ہو چکا ہے مگر جب حکمران خود کر پٹ ہوں تو احتساب کو ن کر یگا ؟۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے آج کا جلسہ انتہائی اہم ہو گا اور ہمیں ا س با ت کا سو فیصد یقین ہے عوام تحر یک انصاف کے جلسے میں بھر پور شر کت کر کے ثابت کر دیں گے کہ ضمنی انتخابات میں عوام کا فیصلہ ”بلے “کے حق میں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور سیکنڈ لز کے حوالے سے آڈٹ کے دوران اہم ریکارڈ کا غائب ہونا انتہا ئی تشویش ناک ہے اور اس بات کا بھی خطر ہ ہے کہ کر پشن میں ملوث متعلقہ وزیر سمیت دیگر لوگ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں اس لیے انکا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ور کرز نے ضمنی انتخابی مہم کے دوران جس جوش او ر جذبے کے ساتھ جد وجہد کی ہے اسکی کسی اور پارٹی میں مثال نہیں ملتی اور عوام کا خلوص دیکھ کر بھی اس بات میں کوئی شک نہیں عوام تحر یک انصاف اور عمران خان کی پالیسوں کے ساتھ ہیں سلونی بخاری نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کی پا لیسوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے انکا بور یا بستر گول ہونیوالا ہے اور آنیو الا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے اور ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو ایسی عبر تناک شکست ہوگی جیسے انکی آنیوالی نسلیں بھی یادرکھیں گی ۔