بھارتی شہری نے دنیا کی سب سے اونچی گاڑی بنا ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:08

بھارتی شہری نے دنیا کی سب سے اونچی گاڑی بنا ڈالی

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : بھارت کے کار ڈیزائنر سدھاکر یادو نے دنیا کی سب سے بڑی کار بنا کر ایک بار پھر سے ایک نیا گنیز بک ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ گاڑی جو چلتی نہیں ہے سنہ 1922 کی فورڈ ٹوریر کار کے طرز پر تیار کی گئی ہے جو 22 فٹ اونچی اور پچاس فٹ لمبی، یعنی لندن کی ڈبل ڈیکر بس سے تقریباً دو گنا اونچی ہے۔

سدھاکر یادو اس سے قبل تین پہیوں پر مشتمل سب سے اونچی سائیکل بنانے کا گنیز بک ریکارڈ پہلے ہی قائم کر چکے ہیں. سدھاکر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ”ہمارا نشانہ دنیا کی سب سے بڑی کار کے لییگنیز ریکارڈ کا ہے۔ یہ ایک نیا ریکارڈ ہے اور امید ہے کہ ہم اسے حاصل کر لیں گے۔“ ان کا کہنا تھا کہ یہ کار فارمولا ون والی کار کی طرح کی آواز نکال سکتی ہے اور میوزیم کی دیگر کاروں کی طرح اس کار کو بھی سکریپ سے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سدھاکر کا تعلق بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد سے ہے جہاں ان کے پاس کاروں کا ایک میوزیم ہے اور اس میوزیم میں عجیب و غریب ماڈلز کی کئی گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں۔یہ کاریں مختلف شکلوں اور سائز کی ہیں جس میں ٹوائلیٹ کموڈ، بینگن، بلیارڈز کی میز اور لپسٹک وغیرہ کی شکلیں شامل ہیں۔سدھاکر نے اس سے قبل جو تین پہیوں والی سائیکل بنائی تھی وہ اس کار سے بھی اونچی جس کی اونچائی تقریباً 41.5 فٹ تھی.

متعلقہ عنوان :