اس وقت پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں، بھارت میں جیسا ماحول ہے وہ سیریز کھیلنے پر رضا مند نہیں ہوں گے، بھارت کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھے ،پاک بھارت مقابلہ ا یشز سے بڑی ہے،آفریدی میچ ونر کھلاڑی ہیں ، ورلڈٹی ٹوئنٹی کپ تک وہی کپتان ر ہیں گئے،ڈومیسٹک کرکٹ میں مشکوک ایکشن والے باؤلر بہت ہیں، انگلینڈ کی ٹیم ایشز سیریز جیت کر آئی ہے ان کیخلاف کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی،پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی میڈیا سے گفتگو

لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:17

اس وقت پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں، بھارت میں جیسا ماحول ہے وہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں، بھارت میں جیسا ماحول ہے وہ سیریز کھیلنے پر رضا مند نہیں ہوں گے، ہندوستان کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھے ،پاک بھارت مقابلہ ایشیز سیریز سے بڑا ایونٹ ہے،آفریدی میچ ونر کھلاڑی ہے ، ورلڈٹی ٹوئنٹی کپ تک وہی کپتان ر ہیں گئے۔

لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت میں اس وقت جیسا ماحول ہے اس میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا امکان نظر نہیں آتا۔ لیکن پی سی بی کی اب بھی یہ کوشش ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے،2004 میں پاک بھارت سیریز روکنے کے لئے شیو سینا نے دھمکیاں دیں لیکن ہم دھمکیوں کے باوجود کھیلے، اس سلسلے میں آئی سی سی کی میٹنگ میں بی سی سی آئی سے بات ہوگی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی کارکردگی اور ٹیم میں موجودگی سے متعلق شہریار خان نے کہا وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں اور آئندہ برس ہونے والے ورلڈ ٹی 20 تک وہی کپتان رہیں گے۔ بلال آصف کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلال آصف پر ہمیں بھی شک تھا، کھلاڑیوں کو جانچنے کے لئے ہمارا سسٹم بہتر نہیں، بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دینے میں ہم سب ذمہ دار ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ہونے والے میگا ایونٹس کے دوران منتظمین اور امپائرز نے کھلاڑیوں کے بہترین رویئے کی تعریف کی ہے۔ انگلینڈ کے ساتھ پچھلی سیریز میں پاکستانی ٹیم نے بہت بہتر پرفارم کیا، ان کی خواہش ہے کہ آئندہ پاک انگلینڈ سیریز ماضی کی تمام تلخ یادوں کو بھلا کر اچھے ماحول میں مکمل ہو۔ آئندہ بھی ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ اسے مل کر حل کریں۔