ملکی زرمبادلہ کے ذخائر قرضوں کی وصولی کے باعث 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: اسٹیٹ بینک

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 20:59

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  قرضوں کی وصولی کے باعث 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر قرضوں کی وصولی کے باعث 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ قرضوں کی وصولی کے باعث ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی بینک کی جانب سے 1 ارب 42 کروڑ کا قرضہ موصول ہوئے تھے جبکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں بھی 376 ملین ڈالر وصول ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :