کراچی،لیاری میں ایک سال قبل بم دھماکہ کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں ایک سال قبل ہونیوالے دھماکے کا مرکزی ملزم افضل بارودی میرپورخاص سے حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق افضل بارودی گزشتہ سال لیاری میں ہونیوالے بم دھماکے کامرکزی ملزم ہے۔

(جاری ہے)

ایک سال قبل ہونے والے بم دھماکے میں سولہ افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ افضل بارودی کو میرپورخاص پولیس نے منگل کو حراست میں لیا تھا ۔ افضل بارودی کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم دیگر کئی کارروائیوں میں بھی کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالے ویڈیو بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کے ساتھ اپنے جرائم پر پشیمانی کا اظہار بھی کیا ہے۔