گائے کے ذبیحہ پر پابندی جیسے فیصلوں سے پورے بھارت میں نظریہ پاکستان اجاگر ہو رہا ہے‘ حافظ محمد سعید
جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ گائے کے ذبیحہ پر پابندی جیسے فیصلوں سے پورے بھارت میں نظریہ پاکستان اجاگر ہو رہا ہے،بی جے پی منظم منصوبہ بندی کے تحت جگہ جگہ فسادات کی آگ بھڑکار ہی ہے،واہگہ بارڈر پر سمجھوتہ ایکسپریس روکنا اور سری نگر پارلیمنٹ میں کشمیری لیڈر پر تشددتعصب کی انتہا ہے، مسلمانوں کے قتل اور ذبیحہ پر پابندیوں کے مسئلہ پر خاموشی اختیار کرنا جرم ہے،حکومت پاکستان اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اس سلسلہ میں بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے،عیدالاضحی پر سید علی گیلانی اور آسیہ اندرابی کی قیادت میں کشمیر کے تقریبا ہر شہر میں قربانی کی گئی، بھارت کی اسلام و پاکستان مخالف پالیسیوں سے کشمیر میں تحریک آزادی بہت مضبوط ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مغربی ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو ہندو انتہاپسندوں کی یہ دہشت گردی نظر نہیں آتی۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پورے انڈیا میں ایک کشمکش جاری ہے۔
جگہ جگہ ہنگامے کھڑے کئے جارہے ہیں۔ سری نگر پارلیمنٹ میں بی جے پی اراکین نے گائے کے ذبیحہ پر ایک کشمیری مسلم لیڈر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اب واہگہ بارڈر پر سمجھوتہ ایکسپریس روک کر کہا جارہا ہے کہ مسافروں کو انتہاپسند نشانہ بنا سکتے ہیں ‘ اسلئے ہم انہیں سکیورٹی نہیں دے سکتے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولرازم کا علمبردار ملک گردانتا ہے لیکن بھارتی حکومت اور ان کی عدالتیں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف انتہائی متعصبانہ فیصلے کر رہی ہیں۔ گائے کے ذبیحہ پر پابندی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت اور اسلام کے عظیم عمل پر عملدرآمد سے روکنے کی کوشش ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کسی جماعت یا پارٹی بازی کا مسئلہ نہیں ہے۔ہر کسی کو اس سلسلہ میں آواز بلند کرتے ہوئے اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی عدالت نے جیسے ہی گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا فیصلہ سنایا مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی قیادت میں شہر شہر گائے کی قربانی کی گئی ۔ اسی طرح دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے انتہائی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گائے کی قربانی کی اور واضح طور پر یہ پیغام دیا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے فیصلے قبول کرنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عدالتی فیصلہ کے باوجود آسیہ اندرابی کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ دختران ملت کی سربراہ کے حوالہ سے عدالتی فیصلے بھی قبول نہیں کئے جارہے جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں نے نظریہ پاکستان کو نظرانداز کرتے ہوئے ہندوؤں سے دوستیاں نبھانے کی بہت کوششیں کیں اور کہا گیاکہ پاکستان اور بھارت میں دوستانہ تعلقات پروان چڑھیں گے تو دونوں ملک ترقی کریں گے ۔ حکمرانوں و سیاستدانوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی اس سوچ سے بہت زیادہ نقصانات ہو رہے تھے لیکن بھارت سرکار کی اسلام و پاکستان مخالف پالیسیوں سے سب کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ حالات کو صحیح رخ پر لارہا ہے۔ ماضی میں کہاجاتا تھا کہ کشمیر میں صرف سیاسی یا محض حقوق کے حصول کی تحریک ہے تاہم اب یہ حقیقت ساری دنیا پر واضح ہو رہی ہے کہ کشمیری مسلمان خالص دینی بنیادوں پر تحریک آزادی میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت ختم کر کے امت میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.