لاہور : این اے 122، این اے 144 کا ضمنی انتخاب، حتمی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 101 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:05

لاہور : این اے 122، این اے 144 کا ضمنی انتخاب، حتمی سکیورٹی پلان تشکیل دے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) :پنجاب پولیس نے لاہور اور اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے حتمی سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔پنجاب پولیس کے حکام کے مطابق لاہور اور اوکاڑہ کے 494 پولنگ اسٹیشنز پر 8 ہزار 688پولیس افسر اور اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ضمنی الیکشن کیلئے ترتیب دئیے گئے سکیورٹی پلان کے تحت لاہور اور اوکاڑہ کے انتخابی حلقوں کی سیکیورٹی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کسی ہنگامی صورت حال یا پارٹیوں میں کسی جھگڑے سے نمٹنے کے لئے اینٹی روئٹ فورس کی 10 ٹیمیں ا سٹینڈ بائی رہیں گی، پولنگ اسٹیشنز پر ایس پی کی نگرانی میں ٹیمیں گشت کریں گی، کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بکتر بند گاڑی موجود رہے گی۔پلان کے چوتھے حصے کے تحت ریسکیو کی ایمبولیسنز بھی اسٹینڈ بائی رکھی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق آرمی کے دستے بھی پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہیں گے، این اے 122 میں 117 عمارتوں میں 284 پولنگ اسٹیشنز ہونگے ، ان میں 101 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :