رگبی ورلڈ کپ 2015 ء کا فائنل 31اکتوبر کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:12

رگبی ورلڈ کپ 2015 ء کا فائنل 31اکتوبر کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)رگبی ورلڈ کپ 2015 ء کا فائنل میچ 31اکتوبر کو کھیلا جائے گا- میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا، پہلے دو کوارٹر فائنل 17 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنلز 18 اکتوبر کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل 24 اکتوبر کو اور دوسرا سیمی فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اور فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔