فلم ’دشمن‘ بھارت ،پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب لائیگی، مہیش بھٹ

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:44

فلم ’دشمن‘ بھارت ،پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب لائیگی، مہیش بھٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ ہدایتکار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ میری آنیوالی پنجابی فلم ’دشمن‘ بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب لائیگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پنجابی فلم کی پروڈکشن دے رہے ہیں جس کی ہدایتکاری شگفتہ رفیق دیں گی۔فلم ’دشمن‘ کی شوٹنگ بھارت ،پاکستان اور برطانیہ میں کی جائیگی۔مہیش بھٹ نے حال ہی میں فلم کے حوالے سے ٹویٹ بھی کیا ہے ۔مہیش بھٹ کے مطابق فلم کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔