لاہور : این اے 122 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:01

لاہور : این اے 122 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے نگرانی کے لیے کنٹرول روم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 اور پی پی 144 کا معرکہ، الیکشن کمیشن نے نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ ووٹرز ٹیلی فون کے ذریعے بھی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی جی الیکشن کمیشن مجاہد علی کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

امیدوار اور ووٹرز فون نمبر 0519218257 پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شکایت کنندہ 0519215580 پر فیکس بھی کر سکتے ہیں۔کنٹرول روم انتخابی نتائج مکمل ہونے تک کھلا رہے گا جبکہ موصول شکایات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو فوری ہدایات جاری کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈی آر او کو بھی سخت نگرانی کی ہداہت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن انتخابات کی بذاتٍ خود نگرانی کریں گے۔ جبکہ انتخابات کے روز ملنے والی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ اداروں کو پولنگ کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔