اداکارہ چنبیلی کو پشتو فلموں کے ساتھ دو اردو فلموں میں بھی کاسٹ کرلیا گیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:03

اداکارہ چنبیلی کو پشتو فلموں کے ساتھ دو اردو فلموں میں بھی کاسٹ کرلیا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) اداکارہ چنبیلی کو پشتو فلموں کے ساتھ دو اردو فلموں میں بھی کاسٹ کرلیا گیا ۔ان میں ہدایتکار سلمان کی فلم ”ہمت والا “اور پروڈیوسر عمر اکبر کی فلم ”گجر ای گجر “شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ”ہمت والا“ کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے ،فلم کی پہلی شوٹنگ کنال روڈ پر آؤٹ ڈور کی گئی جس میں اداکارہ چنبیلی نے اپنے سین عکس بند کروائے جبکہ دوسری فلم کی شوٹنگ محرم الحرام کے بعد شروع کی جائے گی ۔یادر ہے کہ عید الضحیٰ پر اداکارہ چنبیلی دو پشتو فلمیں سپر ہٹ کامیاب ہوچکی ہیں ۔