اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی خاموش مہم ، اپوزیشن کا احتجاج

وزیر اعظم نوازشریف کی خاموش تشہیری مہم کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:55

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی خاموش مہم ، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی نیوز کانفرنس پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردٍ عمل سامنے آیا ہے.

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کا وقت گزر چکا، لیکن شریف برادران اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تشہیر میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو خاموش مہم چلانے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی نیوز کانفرنس الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر قبضے کی باتیں کرنے والے جھوٹ بولتے ہیں.

ترجمان پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ڈھائی گھنٹے تک کی جانے والی وزیر اعظم نواز شریف کی اس نیوز کانفرنس کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے ، ڈھائی گھنٹے کی یہ پریس کانفرنس پی ٹی آئی کو ہرانے کی سازش ہے.