اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں‌ہے، چیف الیکشن کمشنر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 14:31

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پریس کانفرس کرنا وزیر اعظم اور وزرا کا حق ہے . ہم ضابطہ اخلاق پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا. ان کا کہناتھا کہ ترقیاتی اسکیموں اور فنڈز کے اجرا کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا . وزیر اعظم کی جانب سئ کی گئی پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے.