سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود کا پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی کا اظہار
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 14:40
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اپنی دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرس گیل اور کیون پیٹرسن جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں یہ ٹورنامنٹ بہت دلچسپ ثابت ہو گا۔اظہر محمود نے معروف ویب سائٹ کیلئے اپنے کالم میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا ڈرافٹ کیلئے بھیجا ہے اور پرامید ہیں کوئی ٹیم انہیں خرید لے گی۔
آل راوٴنڈر نے آخری مرتبہ 2007 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں کاوٴنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پی ایس ایل میں شرکت پر نظریں مرکوز ہیں، میں نے اپنا نام لیگ میں شرکت کیلئے بھیجا ہے اور امید کرتا ہوں کہ لیگ کی کسی ٹیم میں منتخب کر لیا جاوٴں گا۔(جاری ہے)
پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز آئندہ سال 4 فرو ری سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جو 20 دن تک جاری رہے گی۔
کرس گیل اور پیٹرسن سمیت متعدد غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں اور اب اظہر محمود نے بھی لیگ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیل جیسے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی شرکت سے یہ ٹورنامنٹ انتہائی دلچسپ ثابت ہو گا۔انگلش کاوٴنٹی سرے کیلئے کھیلنے والے 40 سالہ اظہر محمود نے کہا کہ اگر لیگ کا افتتاحی سیزن پاکستان میں ہوتا تو بہت اچھا تھا لیکن ملک میں نہ ہونے باوجود یہ ایک انتہائی کامیاب تجربہ ثابت ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ہمارے نوجوانوں کے سامنے ہمارے ہوم گراوٴنڈ پر کھیلی جاتی تو بہت اچھا تھا کیونکہ اس سے انہیں سیکھنے کا بہت موقع ملتا۔تاہم ان کا کہنا تاھ کہ متحدہ عرب امارات میں لیگ کے انعقاد سے بھی کافی فائدہ ہو گا کیونکہ کھلاڑیوں کو بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.