لندن کا ہیتھرو ایئر پورٹ سب سے خطر ناک قرار

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:16

لندن کا ہیتھرو ایئر پورٹ سب سے خطر ناک قرار

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ لیزر حملوں کے باعث سب سے زیادہ خطرناک ایئرپورٹ قرار دے دیا گیا۔ برطانوی سول ایوی ایشن حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر لیزر لائٹس انہیں طیاروں پر پڑتی نظر آئیں تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔برطانوی میڈ یا کے مطا بق 2015کی پہلی سہ ماہی میں ایسے 34واقعات ریکارڈ کئے گئے جن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر جہازوں کو لیزر لائٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈ یا کے مطابق دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ لیزر حملے لندن سٹی ایئرپورٹ جبکہ تیسرے نمبر پر برمنگھم ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متنبہ کیا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹس مار نے والوں کو گر فتار کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن کے مطابق پہلی سہ ماہی میں اب تک ایسے 34 واقعات ویسٹ لندن ایئرپورٹ پر پیش آچکے ہیں جن میں جہازوں کو مسلسل لیزر لائٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیاجبکہ لندن سٹی ایئرپورٹ پر اس طرح کے 21 واقعات اب تک منظر عام پر آچکے ہیں جو ہیتھروایئرپورٹ کے بعد دوسرا سب سے زیادہ خطرناک ایئرپورٹ ہے۔

برمنگھم ایئرپورٹ پر لیزر حملوں کے اب تک 18 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 واقعات لیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ پر رونما ہوچکے ہیں۔سی اے اے کے ترجمان کے مطا بق لیزر کا استعمال کئی سالوں سے ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اور ہیتھرو ایئرپورٹ ان لیزر لائٹس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ایئرپورٹ ہے۔