Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان روبصحت ہو گئے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:18

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان روبصحت ہو گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر2015ء) لاہور این اے 122 کے ضمنی انتخابات کی سیاسی مہم کے دوران زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان روبصحت ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعہ کے روز لاہور کے علاقے مزنگ چونگی پر این اے 122 کے ضمنی انتخابات کی سیاسی مہم کو گرمانے کے لئے جلسہ گاہ پہنچے تھے تو اس دوران عمران خان حفاظتی خاردار تار سے ٹکرانے سے ان کا پاﺅں زخمی ہو گیا تھا جلسہ ختم ہوتے ہی مقامی ڈاکٹر نے عمران خان کو طبعی سہولیات فراہم کیں جس سے ان کے پاﺅں میں چھوٹے سے زخم ٹھیک ہو گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات