انوئرمنٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پنک رکشہ مہم کو لانچ کر دیا گیا

پنک رکشہ مہم میں پیٹرول اور بچلی سے چلنے والے رکشے متعارف کروائے گئے ہیں

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت میں انوئرمنٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پنک رکشہ مہم کو لانچ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کام کر رہی ہے نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے ماحول دوست پنک رکشہ مہم کو شروع کر دی ہے ۔پنک رکشہ مہم میں پیٹرول اور بچلی سے چلنے والے رکشے متعارف کروائے گئے ہیں۔گزشتہ روز خواتین نے کینٹ سے مال روڈ تک پنک رکشہ چلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انوئرمنٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن کی طرف سے پنک رکشہ سکیم کی ایمبیسیسڈر اداکارہ نادیہ جمیل نے پروجیکٹ کو خواتین کیلئے ایک اچھی پیش رفت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :