بلدیاتی انتخابات میں عوام ترقی کے خواہاں لوگوں کوووٹ دینگے، راجہ اشفاق سرور

محض نعرے بازی کی سیاست کرنیوالوں کو عوام مسترد کردینگے، اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا، منفرد منصوبہ ہے، وزیر محنت پنجاب

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرورنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ترقی کے خواہاں لوگوں کو ووٹ دینگے اور محض نعرے بازی کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردینگے‘پاکستان میٹروبس سروس اور سالڈ ویسٹ کمپنیوں کے بعد لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے‘یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی جبکہ پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طورپر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی ملک ابرار،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل اور حلقہ این اے 55 کے کو آرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاکستان میٹروبس سروس اور سالڈ ویسٹ کمپنیوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح لاہور اور نج میٹروٹرین کا منصوبہ بھی فن تعمیر اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشا ں ہے اور انشاء اﷲ حلقہ این اے 122 سے سردارایازصادق کامیابی حاصل کرینگے اور لوگ ثابت کردینگے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی خیرخواہ سیاسی جماعت ہے اور حکومت کی شاندار پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔