چھوٹا لاہور میرہ میں شوہر نے بیوی کو بھانجے سمیت موت کے گھاٹ اُتار دیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:12

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) چھوٹا لاہور میرہ میں شوہر نے بیوی کو اپنے بھانجے سمیت موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ فقیر شاہ سکنہ مہمند ایجنسی حال متھرہ ڈاگئی نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے فاروق شاہ کو ا ن کے ماموں اکرام نے اپنی بیوی مسماۃ(س) سمیت گھر کے اندر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم اکرام نے اپنے بھانجے فاروق شاہ کو مونگ پھلی نکالنے کے بہانے اپنے گھر واقع لاہور میرہ بلایا تھا اور گذشتہ رات گھر کے اندر اپنی بیوہ سمیت موت کے گھاٹ اُتار دیا رپورٹ میں وجہ قتل گھریلو تنازعہ بیان کی گئی ہے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :