پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز، اظہر علی کی میچ میں شرکت مشکوک

نائب کپتان اظہر علی کی پاؤں میں چوٹ تاحال ٹھیک نہ ہو سکی،انگلینڈ کی ٹیم کو بھی اوپننگ مسائل نے گھیر لیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 21:01

پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز، اظہر علی کی میچ میں شرکت مشکوک

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ابوظہبی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو بھی اوپننگ مسائل نے گھیر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ بھی ڈرا ہوگیا۔لیکن پہلے ٹیسٹ میں کپتان ایلسٹر کک کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا۔

یہ پریشانی اب بھی انگلش ٹیم کو درپیش ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے دوسرے میچ میں معین علی اور ایلکس ہیلز کو بطور اوپنر آزمایا لیکن دونوں کھلاڑی توقعات پر پورا نہ اترسکے۔معین علی کو میچ میں دوسری بار بھی بیٹنگ کیلئے بھیجا گیا لیکن نتیجہ خاص نہ نکلا۔ اس کے باوجود تیرہ اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے معین علی سے اوپننگ کرائے جائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی پریشانی بڑھ گئی ہے۔نائب کپتان اظہر علی کی پاؤں میں چوٹ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی۔ جس کے باعث ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ `

متعلقہ عنوان :