اظہر علی تاحال پاؤں کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے ، پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ، متبادل کے طورپر شعیب ملک کو کھلایا جاسکتا ہے ، ٹیم مینجمنٹ

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:15

اظہر علی تاحال پاؤں کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے ، پہلے ٹیسٹ میں شرکت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی مکمل فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق ا ظہر علی تاحال پیر کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوپائے ہیں ، انہیں زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پیر کے انگوٹھے میں انفیکشن ہوگیا تھا جسکی وجہ سے وہ آخری ون ڈے بھی نہیں کھیل پائے تھے اور اب ان کی تیرہ اکتوبر سے شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق اظہر علی کی مکمل ریکوری میں پانچ سے چھ روز لگ سکتے ہیں۔ اگر اظہر علی پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا بیٹنگ آرڈو بھی تبدیل ہوگا اور ان کے متبادل کے طور پر مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ `