این اے 122 ضمنی الیکشن، لاہور بھر میں دفع 144 نافذ کردی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:16

این اے 122 ضمنی الیکشن، لاہور بھر میں دفع 144 نافذ کردی گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10اکتوبر 2015 ء) این اے 122 ضمنی الیکشن کے حوالے سے لاہور بھر میں دفع 144 نافذ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق کل لاہور کے حلقے این اے 122 میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمنی الیکشن کو پاکستانی کی تاریخ کا سب سے اہم ترین ضمنی الیکشن قرار دیا جارہا ہے جس نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رکھی ہے۔ اس حوالے سے اب لاہور بھر میں دفع 144 نافذ کردی گئی ہے۔ دفع 144 اگلے 2 روز لاہور میں نافذ رہے گی۔ دفع 144 کے تحت کسی بھی شخص کو اپنے ہمراہ ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :