واپڈا نے سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا

دونوں کھلاڑی 26 اکتوبر سے پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم میں نظر آئیں گے، ظفر محمود

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:20

واپڈا نے سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے سلمان بٹ اور محمد آصف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)پاکستان کے بجلی کے محکمے واپڈا نے حال ہی میں سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے دو کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔سابق چیمپین واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ یعنی ’واپڈا‘ کے چیئرمین ظفر محمود نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی 26 اکتوبر سے پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ظفر محمود کا کہنا ہے کہ ’مجھے آصف اور سلمان کی دستیابی کے بارے میں بتایاگیا تو میں نے سپورٹس ڈپارٹمنٹ کو انھیں شامل کرنے کی منظوری دی اور انھیں نے ان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

‘محمد آصف اور سلمان بٹ اس وقت سپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سالہ پابندی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام کا حصہ ہیں۔سنہ 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو جیل اور پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان تینوں کھلاڑیوں پر اگست 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پیسوں کی خاطر جان بوجھ کر نو بال کروانے کا الزام تھا۔جنوری میں اپنی پابندی مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی سے ڈومیٹسک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ `