بھارتی عدالت نے فلم ”پی کے“ میں جذبات مجروح کرنے پر عامر خان ، ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹرسمیت 5 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:27

بھارتی عدالت نے فلم ”پی کے“ میں جذبات مجروح کرنے پر عامر خان ، ڈائریکٹر ..

اندور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) بھارتی عدالت نے فلم ”پی کے“ میں جذبات مجروح کرنے پر عامر خان ، ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹرسمیت 5 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم”پی کے“ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم فلم نے عامر خان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر اندور کی مقامی عدالت نے فلم ”پی کے“ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے پر فلم کے ہیرو عامر خان، ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اوراسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوشی سمیت 5 افراد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ان سے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ مقدمے کی اگلی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلم ”پی کے“ 19 دسمبر 2014 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں عامر خان ، اداکارہ انوشکا شرما اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ `

متعلقہ عنوان :