Live Updates

این اے 122 ضمنی الیکشن، عمران خان کل ایچی سن کالج کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 اکتوبر 2015 23:07

این اے 122 ضمنی الیکشن، عمران خان کل ایچی سن کالج کے پولنگ اسٹیشن میں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10اکتوبر 2015 ء) این اے 122 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عمران خان کل ایچی سن کالج کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کل لاہور کے حلقے این اے 122 میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہاہے جس میں تحریک انصاف کے علیم خان اور مسلم لیگ ن ایاز صادق مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس سلسلے میں کل لاہور پہنچ رہے ہیں۔ اس حلقے کا رہائشی ہونے کے باعث عمران خان کا ووٹ اسی حلقے میں درج ہے۔ عمران خان کل ایچی سن کالج کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد عمران خان حلقے کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ بھی کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :