Live Updates

این اے 122 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے پولنگ اسٹیشنز میں لگے سی سی ٹی کیمروں پر اظہار عدم اطمینان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 اکتوبر 2015 23:12

این اے 122 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے پولنگ اسٹیشنز میں لگے سی سی ٹی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10اکتوبر 2015 ء) این اے 122 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف نے پولنگ اسٹیشنز میں لگے سی سی ٹی کیمروں پر اظہار عدم اطمینان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کل این اے 122 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز میں لگے سی سی ٹی کیمروں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی جانب سے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر لگے کیمرے خراب ہیں اس لیے الیکشن کمیشن فوری اس کا نوٹس لے۔ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے امید ہے کہ الیکشن کمیشن تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات